آج محبت کا دن ہے
آج محبت کا دن ہے
وفا کی قسموں کا
جفا کے وعدوں کا
وصل کی گھڑیوں کا
یاد کے موسموں کا
دل کی دھڑکنوں کا
ملن کے ارادوں کا
ہجر کے دیوانوں کا
آج محبت کا دن ہے
غم کے سبھی دنوں میں
آج غم بڑھانے کا دن ہے
کسی سچی محبت کی یاد میں بہہ جانے کا دن ہے
کسی وصل کی بے آرزو آس
میں ڈوب جانے کا دن ہے
دن ہے دل کے قتلِ تمام کا
اور عشق کے مر جانے کا دن ہے