اہلِ اقصیٰ کے نام
یارب عجب حال ہے تیرے جہاں کا یہاں
کہیں روزوں پہ خوشیاں، کہیں روزوں پہ پریشانی
کہیں مسجدیں ترس رہی ہیں نمازیوں کو اور
کہیں اقصیٰ کے مسلمانوں کو مسجد کی پریشانی
اک بچہ حقیقتِ اُمتِ مسلمہ بیان کر گیا
جب اُس نے کہا خدا کو بتاؤں گا میں پریشانی
ماہِ فرقان میں حق و باطل کی ہے جنگ مسلسل
اور دنیا کے مسلمان پہ چھائی ہے خموشی و پشیمانی
کہ حق کے لیے لڑ رہے ہیں فقط اہلِ فلسطین یہاں
باقی مسلمانوں کو فکر ہے فقط حصولِ رزقِ فراوانی