اندھیرے میں ہاتھ تھامنے والوں کے نام
مری اس سے محبت
بہت بعد کی کہانی ہے
میں اس کا ساتھی ہوں
گئے وقتوں کا
وہ وقت جن میں
پریشاں تھا وہ
دنیا سے خفا وہ
ہراساں تھا وہ
وہ وقت کہ جب
ہر سواندھیرا تھا
میں نے تب تھاما تھا
ہاتھ اس کا
جب دنیا میں نہیں
کہیں سویرا تھا
یہ محبت تو بعد کا قصہ ہے
مجھے اس سے عقیدت ہے
—ڈی اے