چلو صحیح ہے جاناں

poetryUrdu#instagram#stories

چلو صحیح ہے جاناں
محبت اب نہیں کرتے ہیں
آغازِ دوستی کرتے ہیں
ہم اچھے دوست بنتے ہیں
ہم نہیں ملتے ہیں
فقط بات کرتے ہیں
باتیں لا حاصل عشق کی
چاہتیں بے اصل مشک کی
باتیں دن کے گزرنے کی
باتیں دل سے اترنے کی
وہ باتیں جو ہم کرتے تھے
وہ باتیں اب نہیں کرنی ہیں
مگر پھر بھی، ہم تم سے
پہروں بات کریں گے
کیونکہ تم صاحبہ
تم سب کچھ ہو میرا
اور ہم تمہارے بنا
فقط عبث سوا، کچھ بھی نہیں
—ڈی اے

← back