داستانِ عشقِ کرب و بلا — اصغرؑ کی قبر

poetryUrdu#instagram#stories

قربانیِ پسرؑ کی پیش کر کے
شکرِ رب کا مولاؑ مناتے ہیں
اصغرؑ کی شہادت کو یاد کر کے
دونوں آنکھوں سے اشک بہاتے ہیں
چھوٹے بیٹے کی لاش کو چوم چوم کے
مولاؑ اپنے گلے لگاتے ہیں
گرم ریت کے اندر حسینؑ مولاؑ
علی اصغرؑ کی قبر بناتے ہیں

ماںؑ اجڑی رو رو کے بین کریں
آ جاؤ تمہارے میں دکھ مٹا دوں
باندھوں پٹیاں میںؑ تمہاریؑ گردن پر
تمہاریؑ پیاس کو لالؑ بجھا دوں
پریشاںؑ تم ہو گے قبر میں
تمہیںؑ جھولے کے اندر سلا دوں
آوازیں دیتی ہے تم کو ماںؑ تمہاریؑ
آ جاؤ بیٹا، لوری سنا دوں

اصغرؑ کی شہادت کے بعد لوگوں
بیچ خیموں کے میرے امامؑ آئے
سارے اجڑے ہوئے کنبےؑ کو
یاروں آخری کرنے سلام آئے
اپنے بعد بہنوں اور بیٹیوں کو
دینے صبر کا مولاؑ پیغام آئے
گلے لگ کے بیٹیوں نے بین کیے
جب مولا جی بیچ خیام آئے

← back