داستانِ عشقِ کرب و بلا — میدان میں

آ کے بیچ میداں، یزیدیوں کو
مولاؑ نے کہا، میں بیٹا بتولؑ کا ہوں
بے شک، تن سے، سر اتر جائے
بول بولتا، میںؑ اصول کا ہوں
جو حق کی راہ میں مل جائے
حامی ایسی میںؑ موت کے حصول کا ہوں
کیسے بیعت یزید کی کر لوں میںؑ
لوگوں میںؑ تو نواسا رسولﷺ کا ہوں

جو نبیﷺ نے دیں کو لگایا تھا
لوگو وہ خراب نہ رنگ کرو
دوزخ میں لے جائے، یزید تمہیں
اُس کے ساتھ، نہ اپنا سنگ کرو
نانا پاکﷺ کے روضے پہ جانے دو
اور مجھےؑ، نہ شامیوں تنگ کرو
گر چھوڑنا نہیں ہے یزید تم نے
پھر آو، ساتھ حسینؑ کے، جنگ کرو

← back