داستانِ عشقِ کرب و بلا

جاتے بھائیؑ کو کہا، یہ بیبیوںؑ نے
بھائیؑ بہنوںؑ کو ایسے رلاتے نہیں
بہنیںؑ دکھ نہ بھائیوںؑ کے دیکھ سکیں
دکھ بہنوںؑ کو بھائیؑ دکھلاتے نہیں
بہنیںؑ اکیلی ہوں گر پردیس میں
بھائیؑ چھوڑ کے اکیلے جاتے نہیں
بہنیںؑ ہوں جو منظر کو دیکھتیں
بھائیؑ موت کو سینے لگاتے نہیں

حالت اسی میں، بیچ میداں کے یاروں
بی بی پاک بتولؑ کے چین آئے
نانا پاکؐ نے کرسی کو چھوڑ دیا
علی مولاؑ بھی خبریں لینے آئے
ابراہیم خلیلؑ بھی دیکھتے تھے
بات فوجوں کو مولاؑ جو کہنے آئے
مارو، مارو، یزیدی یہ کہتے تھے
ہمارے گھیرے میں آج حسینؑ آئے

← back