جینے کا احساس

لفظوں کے تیر چلاتے ہیں
آنکھوں سے زخم لگاتے ہیں
آج کے دور کے حسیں چہرے
فقط دل لگی کو دل لگاتے ہیں

کچھ محبت کی جھوٹی قسمیں
کچھ عشق کے خواب دکھاتے ہیں
جیون میں بھر کے زہرِ خاص
تریاق سینے میں چھپاتے ہیں

وہ میرے محسن ہیں کہ مجھے
جینے کا احساس دلاتے ہیں

← back