کبھی ملو تو

کبھی ملو تو
حالِ دل سنائیں ہم
وہ جو کٹ گئے ہیں
ماہ و سال سب
کچھ تیرے انتظار میں
کچھ تیرے پیار میں
وہ قصے جن میں
کہیں کہیں ہیں ہم
کبھی ملو تو سنائیں
تمہیں داستانِ حیات ہم

← back