مولا علیؑ
مولا علیؑ کی شہادتِ اعظم کا دن ہے آیا
میں نے فرطِ عقیدت و غم میں قلم اٹھایا
مری صبح و شام، سب سوچ میں گزری
میرے اندر کا غم پھر بھی، کاغذ پہ نہ آیا
میں لفظ کہاں سے لاؤں گا
وہ ہمت کہاں میں پاؤں گا
کیا میں عظمتِ علیؑ پہ لکھ پاؤں گا
مجھے کچھ سمجھ نہ آیا
مولا علیؑ، بابُ العلم، اہلِ بیت، مرشدِ پاک
مولا علیؑ، معرفتِ علم و عمل، پنجتن پاک
وہ وقت بھی کیا وقت ہوا
جب وار ہوا بوقتِ سجود
اور بندہِ خدا، بندہِ محبوبِ خدا
خود جا ملا اپنے، محبوب و معبود
وہ صحابیِ مصطفیٰؐ، شیرِ خدا، حیدرِ کرار
وہ خیبر شکن، وقتِ نماز، مثلِ بریشم مرغزار
کہ اُس بندہِ حق کی ہر شان نرالی ہے
کہ جس جس کا مولا محمدؐ، اُس اُس کا مولا علیؑ ہے