مجھے ہی آگ لگا دیں گے مرے لوگ
میں جو روشنیِ حق کا طلبگار ہوا کبھی
مجھے ہی آگ لگا دیں گے مرے لوگ
میں جو تری گلیوں میں جانثار ہوا کبھی
مجھے ہی سولی پہ چڑھا دیں گے مرے لوگ
میں جو تیری تلاش میں خوار ہوا کبھی
مجھے ہی کرسیِ خدا پہ بٹھا دیں گے مرے لوگ
میں جو کسی قتل میں مقتول قرار ہوا کبھی
مجھے ہی قاتل بھی بنا دیں گے مرے لوگ
—ڈی اے