اس مخلص شخص کے نام جس کا کوئی جہاں نہیں۔

لو آج پھر اک اور
محبِ وطن، غدار ہوا
مٹی کی خوشبو کو چھوڑ
وہ نئے جہاں آشکار ہوا
حیاتِ جاوداں وار کے بھی
وہ اپنوں سے اغیار ہوا
وہ دیس چھوڑ کے جا رہا
کہ پھر انقلاب سے انکار ہوا
لو آج پھر اک اور
مخلص شخص بیکار ہوا

← back