بادہ کشوں کی بستی میں

بادہ کشوں کی بستی میں
مجذوب بیٹھا وہ اک شخص
مجنوں خانے کے جنوں میں
گِھرا ہوا وہ اک شخص
عشقِ مجاز کے حِصار میں
گُم سُم بیٹھا وہ اک شخص
دیوانوں میں، مستانوں میں
دانا بنا بیٹھا وہ اک شخص
مبتلا، انتظارِ جواب میں
بےوفا کا عاشق، وہ اک شخص
فرشِ خرد کے پاتال میں
شہنشاہِ وفا بنا بیٹھا وہ اک شخص
محبوب کی اک نگاہ کی آس میں
دار پہ ہے خوش، وہ اک شخص
—ڈی اے

← back