وہ تجھے جب چومتا ہے راتوں کو

poetryUrdu#instagram

وہ تجھے جب چومتا ہے راتوں کو
میرے ہونٹوں پہ نیل پڑتے ہیں
وہ تجھے جب چھوتا ہے محبتوں میں
میرے دل پہ لاکھوں تیر چلتے ہیں
وہ تجھے جب کہتا ہے جانِ جاناں
میرے لمس کے ذرے مرتے ہیں
ملواتا ہےجب تجھے یاروں سے اپنے
میرے دل کے سب داغ جلتے ہیں
وہ تجھے جب پوجتا ہے، صنم کدہ میں
میرے سب بتانِ انا، خودکشی کرتے ہیں

← back