آج کے دن کی مناسبت سے، اقبال کے نام کچھ لفظ

poetryUrdu#instagram

آج کے دن کی مناسبت سے، اقبال کے نام کچھ لفظ
محترم استادِ علم و ادب
میرا آپ سے پہلا واسطہ کب پڑا یہ تو یاد نہیں مگر یہ یاد ہے کہ آپ وہ پہلے شاعر تھے جنہیں میں نے پڑھ کے پھر پڑھا۔ سکول میں لب پہ آتی ہے دعا بن کے سے ہزاروں سال کی بےنوری کے سفر میں میرا آپ سے تعلق اک مطلبی سا تعلق تھا۔ جب مجھے ضرورت ہوتی، تو میں آپ کی شاعری کو بنا سوچے سمجھے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرلیتا۔ مگر پھر جب ملٹری کالج جہلم میں موسم گرماکی تعطیلات کےلیے آپ کے کچھ شعر پڑھنے کا اندازہ ہوا تو میں خود ہی خود سے شرمندہ ہو گیا کیونکہ معانی سمجھنا تو بہت دور کی بات ہے، میں تو ابھی آپ کو پڑھنے کے قابل بھی نہیں تھا۔ خیر ہمت مرداں، مددِ خدا کے کلیے کی بدولت آپ سے تھوڑی بہت شناسائی بڑھ پائی۔ اس سفر میں، میں نے اپنی ناقص عقل کا استعمال کر کے آپ کو سمجھنے کی بے پناہ کوشش کی مگر حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہو سکا۔ میں آج بھی وہیں اسی دعا کے معنی کھوج رہا ہوں جو آپ کے قلم سے بیاں ہوئی۔ کہ اقبالیات سمجھنے اور عمل کرنے کے لیے ایک انسانی زندگی ناکافی ہے۔

← back