روز حوصلے جوڑتا ہوں

روز حوصلے جوڑتا ہوں
غم کے بت توڑتا ہوں
تجھ کو یاد رکھتا ہوں
خود کو روز بھولتا ہوں

روز صبح میں ہنستا ہوں
میں خود پہ ہنستا ہوں
میں تجھے بھول چکا ہوں
روز یہی جھوٹ بولتا ہوں
—ڈی اے

← back