سفرِ گوادر کے نام
میں، تم، اور محبت کا اک جام
وہ ویراں رستہ اور اک انوکھی شام
وہ میری سوالاتِ حیات کی کھوج
وہ کائنات کا ہر جواب میں ترا نام
وہ میرا کترانا، اقرارِ وفا سے
اور کرنا عشق تم سے برائے نام
وہ اک سفر ترے ساتھ گوادر کا
اور اس کا وہ ناقابلِ بیاں انجام