تم بن آہیں مر جاتی ہیں

poetryUrdu#instagram#stories

تم بن آہیں مر جاتی ہیں۔۔۔
دل کی راہیں، مر جاتی ہیں۔۔۔
ہجر میں تیرے رو رو کر۔۔۔
بے زبان آہیں، مر جاتی ہیں۔۔۔
دل کے گوہر میں لپٹی ہوئی ساہیں۔۔۔
اٹھی ہیں نگاہیں، مر جاتی ہیں۔۔۔
وہ دیوانے ہوئے بیٹھے ہیں میرے۔۔۔
وقتِ وصال وہ چاہیں، مر جاتی ہیں۔۔۔
سانسیں ہیں کہ بے لوث ہیں ساتھی۔۔۔
وہ نہ چاہیں، تو مر جاتی ہیں۔۔۔
—ڈی اے

← back