اے قائد اعظم
اے قائد اعظم
یہ لوگ تمہیں ہیں بھول گئے
یہ بے حس، بے وجود لوگ
تری بے لوث جدوجہد بھول گئے
لاوطنی کے احساس سے محروم
بے مقصد لوگ، تیرا احسان بھول گئے
تری عظمت، تری رہنمائی رہی ایک طرف
یہ تری زرِ حیات بھول گئے
یاد ہے تو فقط مقابلہ بازی
وگرنہ یہ تیرا کارِ حیات بھول گئے
ایوان میں لگا کے تری اک تصویر
یہ تیرے فرمان، اصول بھول گئے
یہ تو شکر ہے، تو موجود ہے
کاغذ کے چند ٹکڑوں پر
ورنہ یہ بے عقل، بے مقصد لوگ
کب کے ہوتے، تجھے بھول گئے
—ڈی اے