سنو جاناں!

poetryUrdu#instagram#stories

سنو جاناں!
لفظ خنجر ہوتے ہیں
زہر میں لپٹے خنجر
جن کے تیز گھاؤ، گہرے گھاؤ
دل کو چیر دینے والے گھاؤ
ان لفظوں کے یہ گھاؤ
جب بھر جاتے ہیں انم
پھر آجاتے ہیں لفظ بہلانے
دلوں کو آس دلانے
اندھیروں میں چراغ جلانے
مگر جاناں، ہر بار یو نہی
میں ٹوٹ جاتا ہوں
خود سے روٹھ جاتا ہوں
کیونکہ پھر سے وہ جاناں
لفظوں کے وار کرتے ہیں
لفظ جو خنجر ہوتے ہیں
زہر میں لپٹے ہوتے ہیں
—ڈی اے

← back