سکونِ لازوال کا متلاشی

میری التجا ہے تیرے حضور
مجھے نہ حسن دے نہ جمال دے
مجھے نہ ہنر دے نہ کوئی کمال دے
مجھے نہ دنیا کا مال دے نہ جلال دے
مجھے چاہ کسی اور شے کی ہے
میرے دل سے سب چاہ نکال دے
میری التجا کو تو قبول
بوساطتِ آخری رسولؐ

نہ دے مجھے رشتے ناتے، نہ عشقِ بلال دے
میرا سوال صرف سکوں کا ہے
مجھے سکونِ لازوال دے
میرے دل میں جو گرداب ہے
اسے دریا میں اتار دے
میرا سوال صرف سکوں کا ہے
مجھے سکونِ لازوال دے
—ڈی اے

← back