تیرے دیے ہوئے درد کا رنگ

تیرے دیے ہوئے درد کا جو بھی رنگ ہے
ڈوبا اس میں مرا ہر اک انگ انگ ہے
مری زندگی میں جب تک تو نہیں موجود
جو بھی رنگ ہے، سب یونہی بے رنگ ہے
تو مجھے اب آ کے جانم، مکمل کر دے
کہ مرا ہر خواب، خیال، ترے سنگ ہے
میرے غم کی دھن جو اب ہے ہر سو موجود
اِن سب میں تری عنایت کا ترنگ ہے
تو دے مجھے اپنے جذبوں کے سب رنگ
کہ مجھے اک بار پھر سے مرنے کی امنگ ہے

← back