وہ اک شخص
وہ اک شخص…
چاندنی رات میں…
جھیل کنارے…
چاند کی مانند…
چمک رہا تھا
وہ اک شخص…
بعیدِ صبحِ کاذب…
رات کے آخری پہر…
کسی کی دعائے تہجّد میں…
دمک رہا تھا
وہ اک شخص…
جو سرسبز پہاڑوں میں…
وادیوں میں…
گلزاروں میں…
مہک رہا تھا
وہ اک شخص…
جو میرے دل میں…
جانِ جاناں میں…
محبت کی لازوال داستان میں…
بس رہا تھا
وہی اک شخص…
جس پہ حسن کی داستان…
وفا کے سبھی قصے…
آس کے سبھی رشتے…
صبحِ صادق کی مانند
ازل کے نشاں تھے
وہ اک شخص
اپنے عاشق کو
عبث کر گیا
بے وفا سائل کو
مثلِ وفا کر گیا
کہ وہ اک خود پرست کو
فقط خدا پرست کر گیا
—ڈی اے